Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سےامریکی جیل میں بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

Published

on

ڈاکٹر عافیہ صدیقی  کی اپنی  بہن فوزیہ صدیقی سے 20 سال بعد پہلی  بار ملاقات ہو گئی۔۔ امریکی جیل میں ہونے والی یہ ملاقات انتہائی جذباتی  تھی۔۔  دونوں بہنوں کی اگلی ملاقات  جمعرات کو ہوگی ۔۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے  کارزویل فیڈرل میڈیکل سینٹرمیں عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے ملاقات کی، ڈھائی گھنٹے کی اس ملاقات میں عا فیہ صدیقی نے جیل  میں گزرے وقت کا احوال سنایا۔ ڈاکٹر فوزیہ پاکستان سے بچوں کی تصویریں ساتھ لے کر گئی تھیں لیکن تصاویر ڈاکٹر عافیہ کو دکھانے کی اجازت نہیں ملی۔

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ان بیس برسوں کےدوران بہت کچھ بدل گیا۔ عافیہ  کی والدہ وفات پاچکی ہیں، بیٹی ڈاکٹر بن گئی ہے، اوروہ بیٹا جو چھ ماہ کی عمر میں ان سے الگ ہوا تھا ،اب نوجوان ہے۔

 سینیٹرمشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دوبارہ ملاقات طے ہے، جس میں وہ خود بھی ملیں گے،عافیہ سے ملاقاتیں بدھ اور جمعے کو بھی متوقع ہیں، جن میں عافیہ کی رہائی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔۔

پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین