پاکستان
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس مسلسل تیسرے دن پاکستان میں بند
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔ایکس (ٹوئٹر) کی سروس 17 فروری رات 10 سے ڈاون ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھر ڈاون ہوگئی تھی۔
پی ٹی اے نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر کسی بھی قسم کی وضاحت جسری کرنے سے انکار کیا ہے۔