Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سماجی کارکن صارم برنی انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

صارم برنی پر بچوں کو غیر قانونی طریقہ کار کے تحت امریکا بھیجنے اور وہاں اڈاپٹ کرانے کے الزامات ہیں

Published

on

سماجی کارکن صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔صارم برنی کو امریکا سے کراچی واپس پہنچے پرحراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اےحکام کےمطابق صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ۔صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کی غیر قانونی طریقے سے امریکہ بھیجنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو امریکا سے کراچی پہنچنے پر ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ٹیم نے انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان پر صارم برنی ٹرسٹ میں لائے گئے بچوں کو غیر قانونی طریقہ کار کے تحت امریکا بھیجنے اور وہاں اڈاپٹ کرانے کے الزامات ہیں، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین