Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

جنوبی افریقا کے بالرز نے بھارتی بیٹرز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

Published

on

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 55 پر آل آؤٹ ہونے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے بولرز نے بھارتی بیٹرز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ رقم کردی۔

پہلی بار ایک اننگز میں بغیر رنز کے اضافے سے 6 وکٹیں گر گئیں۔ بھارت کی پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں وکٹ 12 گیندوں کے فرق سے گریں۔

نیولینڈز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 153 پر 4 کھلاڑی آؤٹ سے 153 پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل بغیر کسی رن کے اضافے کے زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں گری تھیں۔ بغیر رن کے پانچ وکٹیں گرنے کے تاریخ میں 4 ہی واقعات ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے 6 وکٹوں کے گرنے کے دوران سب سے کم رن کا فرق 1 تھا۔ پاکستان کے خلاف 1965 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ایک رن کے اضافے سے 6 وکٹیں گنوائیں تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین