Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جنوبی پنجاب الگ صوبہ، اپنی اسمبلی ہوگی تو محرومی ختم ہوگی، یوسف رضا گیلانی

Published

on

سابق وزیراعظم، رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے اور اپنی اسمبلی،وزیراعظم ہوگا تو محرومی ختم ہو جائے گی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نےے کہا کہ نئی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے،صوبائی حلقوں میں پیپلزپارٹی اچھی مہم چلا رہی ہے،پیپلزپارٹی نے شہروں میں بھی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو 26 جنوری کو ملتان آئیں گے،بلاول بھٹو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملتان میں منشور پیش کریں گے، بلاول بھٹو سرائیکی خطے کی محرومیوں پر کھل کر بات کرتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محرومی اس وقت ختم ہوگی جب آپ کی اپنی اسمبلی،وزیراعظم ہوگا،جب عوام منتخب کرائیں گے تو سب کام ہو جائیں گے،چاہتے ہیں صوبہ بن جائے باقی چیزیں ہم خود کرلیں گے،بلاول بھٹو آئیں گےمنشور کا اعلان کریں گے تو بہتر الیکشن مہم ہوگی،پیپلزپارٹی غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین