Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جنوبی وزیرستان: فورسز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان جھڑپ، ہلاکتوں کی اطلاع

Published

on

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے جمعے کی شب افغان سرحد سے متصل علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دونوں طرف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعے کو ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے

آئی ایس پی آر نے بیان میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت یا ان کے کسی تنظیم سے تعلق سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

پاکستانی فوج نے حالیہ برسوں کے دوران افغان سرحد سے متصل قبائلی علاقوں میں کئی بڑے آپریشنز کیے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود شدت پسند وقفے وقفے سے اپنی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین