Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

جنوبی یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ

Published

on

جنوبی یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اٹلی کے 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، یہ ریڈ الرٹ صحتمند افراد کے لیے بھی ہیٹ ویو سے خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔

یورپ میں اگلے ہفتے ہیٹ ویو کی ایک اور لہر سے درجہ حرارت نئے ریکارڈ بنا سکتا ہے، یورپی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اٹلی، سپین، فرانس، جرمنی اور پولینڈ پر شدید موسمیاتی اثرات مرتب ہوں گے، یورپی خلائی ایجنسی سیٹلائٹس کے ذریعے زمین اور سمندر کے درجہ حرارت پر نظر رکھتی ہے۔

یورپ میں سب سے گرم دن کا ریکارڈ سسلی میں اگست 2021 کے دوران کا ہے جب درجہ حرارت 48.8 سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا اور موسمیاتی پیشگوئی بتاتی ہے کہ اس ہفتے بھی ایسی ہی صورتحال ہو سکتی ہے۔

اٹلی کی حکومت نے 15 شہروں کے مکینوں کو آج ( ہفتہ ) کے دن دوپہر 11 سے شام 6 بجے تک دھوپ سے بچے کی ہدایت کی ہے اور معمر شہریوں کی خصوصی نگہداشت کا کہا ہے۔

یونان میں حالیہ دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے، ملک کے سیاحتی مقامات شدید گرمی کے دوران بند رکھے جا رہے ہیں۔

 یونان میں ہیٹ ویو سے جنگلوں میں آگ بھڑکنے کے بھی ذخدشات ہیں، 2021 کے دوران یونان کے جنگلوں میں آگ بھڑکنے کے بڑے واقعات ہوئے۔

ہیٹ ویو کے اثرات وسطی یورپ تک بھی پہنچ رہے ہیں، جرمنی اور پولینڈ ہیٹ ویو سے متاثر ہیں،برطانیہ ہیٹ ویو سے محفوظ ہے جہاں ہفتہ کے روز تیز بارش اور ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین