کھیل

سپین کی فٹبال ہیرو کارمونا کے والد کی موت، فائنل کے بعد انہیں اطلاع دی گئی

Published

on

ہسپانوی فٹبال ایسوسی ایشن نے  کہا ہے کہ اسپین کی کپتان اور ورلڈ کپ فائنل کی ہیرو اولگا کارمونا کو میچ کے بعد پتہ چلا کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ کارمونا نے 29ویں منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کو 1-0 سے فتح دلائی اور اسپین نے خواتین کا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا کہ اولگا کارمونا کے والد کی موت کا بہت افسوس ہے۔ فٹبالر نے ورلڈ کپ فائنل کے بعد افسوسناک خبر سنی۔

فٹ بال ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم گہرے دکھ کے لمحے میں اولگا اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، اولگا، آپ ہسپانوی فٹ بال کی تاریخ ہیں۔

آر ایف ای ایف کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ کارمونا کے والد طویل بیماری سے لڑ رہے تھے اور جمعہ کو ان کا انتقال ہو گیا۔

کارمونا نے ٹویٹر، جو اب ایکس ہوگیا ہے، پر لکھا اپنے والد کے حوالے سے کہ میں جانتی ہوں کہ آپ نے مجھے کچھ منفرد حاصل کرنے کی طاقت دی ہے۔میں جانتی ہوں کہ آپ آج رات مجھے دیکھ رہے ہیں اور آپ کو مجھ پر فخر ہے۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق کارمونا کے اہل خانہ اور دوستوں نے اسے والد کی موت کے متعلق نہ بتانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنی زندگی کے سب سے اہم میچ پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

کارمونا کی والدہ اور بھائیوں نے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے دوران نیوزی لینڈ کا سفر کیا، لیکن پھر وہ واپس اسپین چلے گئے تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version