ٹاپ سٹوریز
برطانوی خدمت گار افغانوں کے لیے خصوصی پروازیں، آج 250 افغان مہاجر پاکستان سے برطانیہ روانہ
پاکستان سے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی کا معاملہ/پاکستان میں مقیم 230 افغان شہری خصوصی پرواز کے ذریعے آج برطانیہ روانہ ہونگے،مجموعی طور پر دسمبر کے وسط تا اختتام 12 اسپیشل فلائٹس چلائی جائینگی،برطانیہ روانگی کے فضائی آپریشن کے لیے ائیربس 330 ساختہ طیارے استعمال ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی پہلی خصوصی پرواز آج دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوگی، پہلی پرواز کے ذریعے 230 افغان روانہ ہونگے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے ائیربس 330 ساختہ طیارے استعمال کیے جائینگے،پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانیوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان ہے،پاکستان سے افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے 12پروازیں آپریٹ کی جائینگی۔
خصوصی پروازیں آج سے دسمبر کے وسط/ اختتام تک آپریٹ ہونگی، پروازوں کی روانگی کے موقع پر ایف آئی اے،کسٹم،ائیرپورٹ سکیورٹی اور سول ایوی ایشن حکام موجود ہونگے۔
واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے گذشتہ روز سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کی تھی،ملاقات میں برطانوی حکام کی جانب سے افغانیوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مخصوص تعداد میں ایک خاص کیٹگری کےافغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے خصوصی پروازیں چلائی جائینگی، برطانوی ہائی کمیشن کے خصوصی وفد کی پروازوں کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر حکام سے ملاقات کی،برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی قیادت پولیٹیکل قونصلرذوئی وئیرنے کی، سول ایوی ایشن سینئر حکام کی قیادت ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نےکی۔
سول ایوی ایشن حکام میں اسلام آباد سی اواو،ائیرپورٹ مینیجرکے علاوہ سکیورٹی ٹیم بھی شامل تھی، برطانوی ہائی کمیشن اور سول ایویشن حکام نے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے پروازوں کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، ڈائریکٹر سیکیورٹی سول ایوی ایشن نے ڈی جی سی اے اے کا خصوصی پیغام برطانوی ہائی کمیشن وفد کوپہنچایا۔
برطانوی وفد کے سربراہ ذوئی وئیرکا اس موقع پرکہناتھاکہ برطانیہ کی حکومت افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے خصوصی پروازوں کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے پرپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکرگذارہے۔