Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عالمی اردو کانفرنس میں بلوچی زبان و ادب پر خصوصی سیشن

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سولہویں عالمی اردوکانفرنس 2023 کے تیسرے روز ”بلوچی زبان و ادب کے مشاہیر“ پر سیشن کا انعقاد جون ایلیا لان میں کیاگیا جس میں زاہدہ رئیس راجی نے بانل دشتیاری اور گوہر ملک پر گفتگو کی۔

اسحاق خاموش نے بلوچی زبان کے شہنشاہ ظفر علی ظفراورخیرمحمد ندوی پراظہارِ خیال کیا۔

عبدالواحد بلوچ نے بلوچی اردو زبان کے معروف مصنف گل خان نصیر اور محمد حسین عنقاپرکی شخصیت پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر غفور شاد نے مبارک قاضی اور عطا شادپربات کی، رحیم مہر نے سید ظہور ہاشمی اور مراد ساحرپر گفتگو کی۔

سیشن میں نظامت کے فرائض وحید نور نے انجام دیے۔

مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بلوچی ادب پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،بلوچی ثقافت کے فروغ کے لیے ہمیں سنجیدہ ہونا چاہیے، ہمارے مشاہیر کی ادب کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ہم ان کے نقش قدم پر چل کر ایک اچھی قوم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین