Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عالمی اردو کانفرنس میں مرزا اطہر بیگ کے ساتھ خصوصی نشست

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”سولہویں عالمی اردو کانفرنس 2023ء“ کے پہلے روز تیسرے اجلاس میں ”خفیف مخفی کی خواب بیتی“ کے مصنف مرزا اطہر بیگ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا ۔

میزبانی کے فرائض اورنگزیب نیازی نے انجام دیے، جس میں آرٹس کونسل کی جانب سے بہترین ناول کا ایوارڈ حاصل کرنے والے مرزا اطہر بیگ نے تجرباتی ناول نگاری اور ڈرامہ نویسی سے ناول نویسی کی جانب اپنے سفر پر روشنی ڈالی۔

مرزا اطہر بیگ کا کہنا تھا کہ پاپولر ناول اور ناول نگاروں سے کوئی عناد نہیں تاہم روایتی انداز سے ہٹے ہوئے ناول ہی تجرباتی ناول کہلاتے ہیں۔

مصنف نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامہ نویسی کے دوران کردار سازی سے شناسائی حاصل کی جو ان کی ناول نویسی میں نہایت کار آمد ثابت ہوئی، مصنف نے بے جان اشیاءکو بھی کردار کی شکل میں ڈھال کر نئے تجربات بھی کیے۔

مرزا اطہر بیگ نے بتایا کہ ان کی چار کتابیں زیر تکمیل ہیں تاہم ایک ساتھ کئی کتابیں شروع کرنے کا تجربہ درست نا تھا ، ان کا ناول ” نازک ہے بہت کام“ جلد منظر عام پر آئے گا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین