کھیل
سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاری، قومی ٹیم کا کراچی میں تربیتی
پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہو گیا۔ کیمپ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ،نسیم شاہ سمیت 16 کھلاڑی موجود ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی اور شان مسعود کل سے کیمپ جوائن کریں گے، زاہد محمود اور ساجد علی کو خصوصی طور پر پریکٹس کیلئے بلایا گیا ہے
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا۔
قومی ٹیم ہفتہ کی رات سری لنکا روانہ ہو گی،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔