Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سٹار نیشن جرسی، ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی

Published

on

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کٹ کی رونمائی کی۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے کہا کہ آج ہمارے لئے شاندار موقع ہے،ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کررہے ہیں،پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں،قومی ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کامیاب ہوگی، اس بار کٹ پر پاکستان کا پرچم بھی ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ میں چیمپئن بن چکا ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کامیابی دے گا،قومی ٹیم اس وقت اکٹھی ہے،ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی کامیاب ہوگی،پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ نام اسٹار نیشن جرسی رکھا گیا ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج کل بہت اچھا کھیل رہی ہے،ورلڈ کپ کی جرسی پاکستان کرکٹ کے ہیرو اور شائقین کو ظاہر کرتی ہے،ایشیا کپ اور ورلڈ کپ بھی ہماری قسمت میں ہوگا،پاکستان میں جو غیر ملکی آتے ہیں وہ ہمارے ملک کی عزت ہیں،غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان میں ویلکم کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین