Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

Published

on

Bank deposits up to Rs 5 lakh have legal protection, Deputy Governor State Bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی  کے مطابق فروری میں کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے اور اس کا منظرنامہ مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر خطرات کی زد میں ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا،مانیٹری پالیسی کمیٹی نے  شرح سود کو  مسلسل ساتویں بار 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شرح سود کر بر قرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اس فیصلے تک پہنچنے کے حوالے سے کمیٹی نے نوٹ کیا کہ گزشتہ توقعات کے مطابق مہنگائی مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

کمیٹی  کے مطابق فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے اور اس کا منظرنامہ مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر خطرات کی زد میں ہے، اس بنا پر محتاط طرز عمل درکار ہے اور ستمبر 2025 تک مہنگائی کو 5 سے7 فیصد کی حدود میں لانے کے لیے موجودہ زری پالیسی مؤقف قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

مانیٹری پالیسی کی وجہ سے معاشی سرگرمی میں مسلسل معتدل اضافے کے عکاس ہیں، ساتھ ہی  کرنٹ اکاونٹ کے ڈیٹا میں بھی بہتری ہوئی ہے ۔ مالی رقوم کی کمزور آمد کے باوجود زرمبادلہ کے بفرز کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

زری پالیسی کمیٹی کا تجزیہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 2024 کے لیے پیش گوئی یعنی جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد کی نچلی سطح کے قریب قریب رہنے کا امکان ہے، جس سے زرِ مبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن کو مدد ملے گی۔ ساتھ ہی معاشی نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 2 سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین