Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹس کی تیاری کا کام شروع کردیا

Published

on

Bank deposits up to Rs 5 lakh have legal protection, Deputy Governor State Bank

اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے فریم ورک پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور امید ہے کہ مارچ تک کام مکمل کرلیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی گردش کی شکایات پر نئے ڈیزائن کے نوٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین