پاکستان
سٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹس کی تیاری کا کام شروع کردیا
اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے فریم ورک پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور امید ہے کہ مارچ تک کام مکمل کرلیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی گردش کی شکایات پر نئے ڈیزائن کے نوٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔