پاکستان
نکاح کیس میں بیان ریکارڈ، میرے بیان پر عمران خان کے پاس جواب نہیں تھا، عون چوہدری
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کیس میں اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔
بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کل جرح کی گئی جو آج مکمل ہوگئی،بطور نکاح گواہ میرا بیان ہےعدت پوری نہیں ہوئی تھی،مفتی سعید نے بھی اقرار کیا ان کے بھی علم میں نہیں لایا گیا تھا،میرے بیان پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
عون چودھری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زندگی کا فیصلہ جھوٹ پر کرتے ہیں،دوسروں کیلئے تقاریر کرتے ہیں،خواب کی تعبیر پربڑے،بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،ملک کے ساتھ بڑا مذاق کیا گیا،فیصلے خوابوں پر ہوتے تھے۔
عون چودھری نے کہا کہ نوجوانوں اور بچوں کو گمراہ کیا گیا،خواب کی تعبیر کیلئے فرح خان اور جمیل گجر پیچھے بیٹھے ہوتے تھے،ایک ایسا الزام جو سچ ثابت ہوا،ان کے پاس کوئی جواب نہیں،ایسے لوگ ہمارے بچوں کو گمراہ کرتے ہیں،عدالت نے بلایا تھا،جوکہا سچ کہا ہے۔
عون چودھری نے کہا کہ جج صاحب نے میرا بیان ریکارڈ کرلیا،اب فیصلہ آنا ہے،آپ ساری زندگی دوسروں کو چور،چور کہتے رہے،توشہ خانہ ریفرنس نے بھی آپ کو چور ثابت کردیا،ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے توشہ خانہ میں چوری کی،لوگوں نے گواہی دی اور سچ ثابت ہوا کہ آپ نے تحائف بیچے،آپ نے ملک کے ساتھ وہ سلوک کیا جو دشمن بھی نہ کرے۔بچوں کو آج سمجھانا پڑ رہا ہے کہ ریاست کےساتھ نہیں لڑا جاتا،اپنی ذات بچانے کیلئے بچوں کو سڑکوں پر نہیں لاناچاہئے،بغاوت پر نہیں اکسانا چاہئے۔
عون چودھری نے کہا کہ کیا لیڈرایسے ہوتے ہیں جو گھر توڑیں اور بچوں کی زندگیاں تباہ کردیں،ہمیں اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سے دور کرنا ہےجو نفرت کی فضا قائم کرتے ہیں،پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عبرت کا نشان بنیں گے،آپ نےخاور مانیکا کےگھر کو تباہ کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی