Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نکاح کیس میں بیان ریکارڈ، میرے بیان پر عمران خان کے پاس جواب نہیں تھا، عون چوہدری

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کیس میں اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔

بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کل جرح  کی گئی جو آج مکمل ہوگئی،بطور نکاح گواہ میرا بیان  ہےعدت پوری نہیں ہوئی تھی،مفتی سعید نے بھی اقرار کیا ان کے بھی علم میں نہیں لایا گیا تھا،میرے بیان پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

عون چودھری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زندگی کا فیصلہ جھوٹ پر کرتے ہیں،دوسروں کیلئے تقاریر کرتے ہیں،خواب کی تعبیر پربڑے،بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،ملک کے ساتھ بڑا مذاق کیا گیا،فیصلے خوابوں پر ہوتے تھے۔

عون چودھری نے کہا کہ نوجوانوں اور بچوں کو گمراہ کیا گیا،خواب کی تعبیر کیلئے فرح خان اور جمیل  گجر پیچھے بیٹھے ہوتے تھے،ایک ایسا الزام جو سچ ثابت ہوا،ان کے پاس کوئی جواب نہیں،ایسے لوگ ہمارے بچوں کو گمراہ کرتے ہیں،عدالت نے بلایا تھا،جوکہا سچ کہا ہے۔

عون چودھری نے کہا کہ جج  صاحب نے میرا بیان ریکارڈ کرلیا،اب فیصلہ آنا ہے،آپ ساری زندگی  دوسروں کو چور،چور کہتے رہے،توشہ خانہ ریفرنس نے بھی آپ کو چور ثابت کردیا،ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے توشہ خانہ میں چوری کی،لوگوں نے گواہی دی اور سچ ثابت ہوا کہ آپ نے تحائف بیچے،آپ نے ملک کے ساتھ وہ سلوک کیا جو دشمن بھی نہ کرے۔بچوں کو آج سمجھانا پڑ رہا ہے کہ ریاست کےساتھ نہیں لڑا جاتا،اپنی ذات بچانے کیلئے بچوں کو سڑکوں پر نہیں لاناچاہئے،بغاوت پر نہیں اکسانا چاہئے۔

عون چودھری نے کہا کہ کیا لیڈرایسے ہوتے ہیں جو گھر توڑیں اور بچوں کی زندگیاں تباہ کردیں،ہمیں اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سے دور کرنا ہےجو نفرت کی فضا قائم کرتے ہیں،پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عبرت کا نشان بنیں گے،آپ نےخاور مانیکا کےگھر کو تباہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین