پاکستان
حکمرانی میں حائل رکاوٹوں کے باوجود مضبوطی سے کھڑے رہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر تمام ایم پی ایز، اتحادیوں، اپوزیشن اراکین، بیوروکریسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے مل کر حقیقی جمہوری جذبے کی مثال دیتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کیا،سیلاب اور حکمرانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود مضبوط کھڑے رہے، معاشی چیلنجز کے باوجود ہم نے صوبے کے ہرکونے میں ترقی کو یقینی بنایا، پی ایس ڈی پی میں ہر حلقے کو مساوی نمائندگی ملی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ یہ اقدام اتحاد اور ترقی کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے، 2 سال سے بھی کم عرصے میں صنفی مساوات کے فروغ کو یقینی بنایا، صوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا، صحت ، تعلیم کی سہولتوں کو یقینی بنانے اور صوبے میں گڈ گورننس لانے کی ہر ممکن کوشش کی، معدنی دولت کو بروئے کار لا کر صوبے کی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کی، عوام کی عزت نفس اور روزگار کے تحفظ کیلئے غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا، ریکوڈک سیٹلمنٹ سے بین الاقوامی سرمایہ کیلئے راہ ہموار کی، شفاف اور پر امن بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ، پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس، صوبے میں کھیلوں کی بحالی کی، نئی یونیورسٹیز کا قیام، یونیورسٹیز کیلئے گرانٹس میں اضافہ کیا، گرلز کیڈٹ کالجز کا قیام، ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ مزید ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی، طبی عملے کی کنٹریکٹ تقرری، ترقیاتی اسکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن کا نظام بنایا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے ای ٹینڈرنگ کا آغاز کیا، گرین ٹریکٹر اسکیم اور وفاق میں صوبے کی انتھک وکالت چند کامیابیاں ہیں،ہمارا سفر مشکل لیکن ہمارا عزم مضبوط تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جب ہم اس باب کو الوداع کررہے ہیں تو آئیے امید کے ساتھ آگے کی طرف دیکھتے ہیں،ہماری اجتماعی کوششوں نے ایک روشن بلوچستان کی راہ ہموار کی ہے، ہم نے مل کر تاریخ لکھی اورمل کرخوشحال مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور