Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، سول ایوی ایشن

Published

on

سول ایوی ایشن حکام نے خبردار کیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پرجہازوں کو لیزرلائٹ کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف پولیس تعاون سےسخت ایکشن لیا جائے گا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ائیرپورٹ مینیجر کی صدارت میں جناح انٹرنیشنل میں انوائرمنٹل کنٹرول کمیٹی میٹنگ ہوئی، ائرپورٹ کے آس پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد اور لیزر لائٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ  جہازوں کو لیزر لائیٹ کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف پولیس تعاون سےسخت ایکشن لیا جائےگا،لیزرلائٹ واقعات کی روک تھام کے لئے تمام ٹاون ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کےمطابق میٹنگ میں ائرلائینزنمائندوں،پاکستان ائیرفورس،آرمی،ائیرٹریفک کنٹرولرز،سول ایوی ایشن ویجلنس،لوکل گورنمنٹ، پولیس سمیت دیگر ائرپورٹ اسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔

اجلاس میں پرندوں کے لئے پرکشش علاقوں میں صفائی کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث جبکہ ائرپورٹ مینیجر کی رن وے فنل علاقوں(جہازوں کے ٹیک آف لینڈنگ ایریاز) میں صفائی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سیفٹی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد پرپیشرفت کا جائزہ لیاگیاجبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے شہری ہوابازی کو محفوظ بنانے کی کاوشوں کو مذید تیزکرنے کا اعادہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین