پاکستان
کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، سول ایوی ایشن
سول ایوی ایشن حکام نے خبردار کیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پرجہازوں کو لیزرلائٹ کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف پولیس تعاون سےسخت ایکشن لیا جائے گا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ائیرپورٹ مینیجر کی صدارت میں جناح انٹرنیشنل میں انوائرمنٹل کنٹرول کمیٹی میٹنگ ہوئی، ائرپورٹ کے آس پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد اور لیزر لائٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جہازوں کو لیزر لائیٹ کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف پولیس تعاون سےسخت ایکشن لیا جائےگا،لیزرلائٹ واقعات کی روک تھام کے لئے تمام ٹاون ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان سی اے اے کےمطابق میٹنگ میں ائرلائینزنمائندوں،پاکستان ائیرفورس،آرمی،ائیرٹریفک کنٹرولرز،سول ایوی ایشن ویجلنس،لوکل گورنمنٹ، پولیس سمیت دیگر ائرپورٹ اسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔
اجلاس میں پرندوں کے لئے پرکشش علاقوں میں صفائی کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث جبکہ ائرپورٹ مینیجر کی رن وے فنل علاقوں(جہازوں کے ٹیک آف لینڈنگ ایریاز) میں صفائی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔
سیفٹی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد پرپیشرفت کا جائزہ لیاگیاجبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے شہری ہوابازی کو محفوظ بنانے کی کاوشوں کو مذید تیزکرنے کا اعادہ کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی