Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب فلائٹ ٹیسٹ آپریشن، رواں سال آپریشنل ہو جائے گا

Published

on

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوگیا،بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر سی پیک کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔
ہوائی اڈے کا رن وے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کو لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 246 ملین ڈالر تخمینہ لاگت کے ساتھ ہوائی اڈہ رواں سال مکمل ہونے والا ہے،فلائٹ ٹیسٹ کا کام پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کےذریعےمنظم اورنافذکیاگیا۔
ہوائی اڈے نے 4 جون سے 5 روزہ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ آپریشن کرکے تاریخ رقم کردی، فلائٹ ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد منصوبہ آخری مرحلے میں داخل ہو جائےگا۔توقع ہے ہوائی اڈہ رواں سال مکمل ہوکر مقامی حکام کے حوالے کردیا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین