Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی 57 ویں سالگرہ پر ان کے منفرد اعزازات ایک نظر میں

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے،پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا تھا،وسیم  اکرم نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ میں بہت ریکارڈ ز بھی قائم کئےجو آج بھی قائم ہیں۔

ون ڈے  کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر:

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے پہلے 500 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز وسیم اکرم نے حاصل کیا، ون ڈے کرکٹ میں وسیم اکرم نے 502 وکٹیں حاصل کیں، ون ڈے کرکٹ میں ابھی میں وسیم اکرم زیادہ وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہیٹرک کرنے والے پہلے باؤلر:

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم انٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہیٹرکز حاصل کرنے دنیائے کرکٹ کے پہلے باؤلر تھے،وسیم اکرم نے 2 ون ڈے جبکہ 2 ہیٹرکز ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل کیں،وسیم اکرم نے اپنے کیرئیر میں ٹوٹل پانچ ہیٹرکز کیں  ،جس کا ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکن باؤلر لیستھ ملنگا نے برابر کر لیا۔

ٹیسٹ میں8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی رنز ا سکور:

باؤلنگ کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم عمدہ بلے باز بھی تھے، انہوں نے اپنے 460 انٹرنیشنل میچوں میں 6615 رنز اسکور کئے، 1996 میں ٹیسٹ کے دوران زمبابوے کے خلاف انہوں نے  آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 257 رنز اسکور کئے، جو کہ ابھی تک 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بلے باز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ چھکےلگانے کا ریکارڈ:

زمبابوے کیخلاف 257رنز کی اننگز میں انہوں نے 12 چھکے لگائے،جو کہ ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بلے باز نہیں لگا سکا۔

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں  لینے والے باؤلر:

انٹرنیشنل  کرکٹ میں 916وکٹیں حاصل کرکےوسیم اکرم تمام فارمیٹس میں پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ آج بھی، اپنی ریٹائرمنٹ کے 17 سال بعد، وہ اب بھی ٹیسٹ میں (414) اور ون ڈے کرکٹ (502) وکٹیں حاصل کرکے اکستان کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےباؤلرہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین