Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایک اوور میں 4 چھکے، شاہین آفریدی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

Published

on

انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار پرفامنس کا سلسلہ جاری ہے، کبھی زمان خان، تو کبھی شاداب، کبھی نسیم اور اب شاہین شاہ آفریدی نے زبردست پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا۔

 نوٹنگھم آؤٹلاز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی باؤلنگ میں کچھ خاص کارگردگی نہ دکھا سکے اور 4 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے مگر جب بیٹنگ کرنے آئے تو ساری کسر نکال دی۔

شاہین آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی باؤلر مائیکل بریس ویل کو ایک اوور میں 4 چھکے جڑ دئیے۔

شاہین آفریدی کی  11 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ان کی ٹیم ناٹنگھم آؤٹلاز کو شکست سے نہ بچا پائی اور انکی ٹیم 56 رنز سے میچ ہار گئی۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین