پاکستان
پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 25سے 31مئی تک چھٹیوں کااعلان کردیا گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ تمام نجی و سرکاری ادارے 25 مئی سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ جن سکول میں امتحانات جری وہاں طلبہ کی حفاظت کے تمام سہولیات کا خیال رکھا جائے۔
محکمہ تعلیم نے ہیٹ سٹروک کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی حکم دے دیا اورکہا کہ تمام سکولوں میں ٹھنڈے پانی کے کولر لازمی موجود ہوں،کوئی بھی طالب علم صحن یا کھلی جگہ پر نہ بیٹھے۔
اس سے پہلے پنجاب حکومت یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے اس طرح اب تعطیلات 25 مئی سے 14اگست تک ہوں گی۔