ٹاپ سٹوریز
سپریم کورٹ اصلاحات قانون، پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب،جسٹس نقوی کو بنچ سے الگ کرنے، فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے قانون سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کاروائی اور قائمہ کمیٹی میں ہونے والی بحث کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بنچ نے کی۔ جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک ، جسٹس حسن اظہر، رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہیں۔
سماعت کے آغاز پراٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھ فریقین کے وکلا ویڈیو لنک پر پیش ہونگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کوئی آخری سماعت نہیں سب کو سنیں گے۔ ہمارا گزشتہ سماعت کا حکم امتناع برقرار ہے۔اس کیس میں عدلیہ کی آزادی سمیت دیگر اہم نکات سامنے آئے۔یہ ایک منفرد کیس ہے۔ سپریم کورٹ کے رولز بارے قانون واضح ہے۔ امید ہے کہ تمام فریقین کے وکلا تحریری دلائل جمع کرائیں گے۔
اس کیس میں مسلم لیگ ن نے بیرسٹر صلاح الدین، پیپلز پارٹی نے فاروق نائیک کو وکیل مقرر کیا۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے حسن رضا پاشا عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے سب سے پہلے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کیا اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ منفرد قانون ہے۔قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کی کاروائی کے منٹس پیش کیے جائیں۔ ریاست کے تیسرے ستون یعنی عدلیہ کو اس قانون پر تحفظات ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ حکمنامہ عبوری نوعیت کا تھا۔ جمہوریت آئین کے اہم خدوخال میں سے ہے۔آزاد عدلیہ اور وفاق بھی آئین کے اہم خدوخال میں سے ہیں۔ دیکھنا ہے کہ عدلیہ کا جزو تبدیل ہوسکتا ہے؟۔عدلیہ کی آزادی بنیادی حق ہے۔
پاکستان بار کونسل نے فل کورٹ بنانے اور جسٹس مظاہر نقوی کو بنچ سے الگ کرنے کی استدعا کی جو چیف جسٹس نے نے مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی جج کیخلاف ریفرنس آنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔جب تک ریفرنس سماعت کیلئے مقرر نہ ہو اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ اس بارے فیصلہ دے چکا۔سیاست نے عدالتی کاروائی کو گندا کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے ججز کا جاری کیا گیا حکم سب پر لازم ہے۔
سپریم کورٹ نے تمام فریقوں سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال