پاکستان
مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی مکمل
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت پر کھلی کاروائی مکمل کر لی، تمام گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے، کونسل دستاویزات اور گواہیوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے دے گی۔ کاروائی کے دوران جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کے گزشتہ روز کونسل کو لکھے گئے خط کا تذکرہ بھی ہوا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیئرمین جوڈیشل کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت ہوا، جس میں جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کے خلاف دائر شکایات پر کاروائی کی گئی۔
کونسل کارروائی میں گواہ زاہد رفیق نے لینڈ پرووائڈر راجہ صفدر کے حوالے سے دستاویزات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کے بیٹے کے لندن قیام کا ہم نے کوئی انتظام نہیں کیا، ایسی کوئی بات ہمارے ریکارڈ میں نہیں ہے البتہ مظاہر نقوی کی بیٹی کیلئے لندن میں 5 ہزار پاونڈ ادا کئے گئے تھے۔
کونسل کارروائی میں سپریم کورٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کے صدر شیر افگن بھی پیش ہوئے اور بتایا کہ ہمارے ریکارڈ میں جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی اور انکی اہلیہ کی ایک ایک ممبرشپ ہے، مظاہر نقوی کو ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا۔
اجلاس میں مستعفی جج مظاہر نقوی کا خط بھی پڑھا گیا جس میں انہوں نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
کاروائی مکمل ہونے پر جوڈیشل کونسل نے قرار دیا کہ جسٹس ریٹائر مظاہر علی اکبر نقوی کونسل کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، اگر کوئی بھی اس معاملہ پر کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ کونسل چئیرمین چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ایڈشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کر کے کہا آپ کا کام مکمل ہوگیا اور اب ہمارا کام شروع ہوگیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی