Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

بینک کرپٹ ملک سری لنکا میں مہنگائی کی شرح میں حیران کن کمی

Published

on

بینک کرپٹ ملک سری لنکا میں مہنگائی میں حیرت انگیکز کمی آئی ہے، جون میں مہنگائی کی شرح میں 25.2 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گئی۔ یہ سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے بعد مہنگائی کی کم ترین شرح ہے۔

سری لنکا اپنے 46 ارب ڈالر بیرونی قرضے پر اپریل 2022 میں ڈیفالٹ کر گیا تھا اور عوام مہینوں تک خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت کا سامنا کرتے رہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے اس سال مارچ میں 2.9 ارب ڈالرز کا بیل آؤٹ پیکج ملنے کے بعد بحران میں کمی آئی ہے۔

سری لنکا میں پچھلے سال ستمبر میں مہنگائی 69.8 فیصد تھی اور مئی میں 25.2 فیصد رہی، سری لنکا کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 2023 کی تیسری سہ ماہی میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آجائے گی۔

سری لنکا کے مرکزی بینک نے اس ہفتے قرض ری سٹرکچرنگ کا پروگرام پیش کیا اور قرض دہندگان سے قابل ادا قرضوں میں 30 فیصد کمی کا مطالبہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین