پاکستان
ستلج میں سیلاب، 29 ہزار سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا، خوراک اور میڈیسن مہیا کی گئی، کمشنر لاہور
کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں تلوار پوسٹ پر اس وقت پانی کا بہاو 1لاکھ 22 ہزار 329 کیوسک ہے۔ کوٹھی فتح محمد ، باقر کے، عطر سنگھ والا، تتارا کامل ، تلوار پوسٹ ، گنڈا سنگھ والا سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے۔11 میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک بائٹ۔اینٹی ریبیز۔سکن ڈزیزز اور واٹر بارن ڈزیزز کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہیں۔کوٹھی فتح محمد سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 912 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ اب تک کل 29ہزار 854لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے 19ہزار 5سو مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے تیسرے مرحلے میں 26ہزار افراد کو کھانا مہیا کیا گیا۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایم سی ایل۔ایل ڈی اے۔واسا کے تمام ریسورسز قصور انتظامیہ کی صوابدید پر دے دئیے گئے ہیں،موبائل ہسپتالوں میں 11سو لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا،چونیاں و تلوار پوسٹ پر انتظامی مشینری کا فل بیس کیمپ قائم ہے۔ریلیف آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔
کمشنر لاہور کے مطابق تمام محکمے دن رات متاثرین کی مدد و بحالی میں مصروف ہیں۔چوبیس گھنٹے ڈیوٹی روسٹر کیمطابق ٹیمیں موجود ہیں، دفعہ 144کے تحت خالی کرائے گئے 15 دیہاتوں کی حفآظت کیلیے 8 پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں، سیلاب متاٹرین کیلئے کیمپس میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ ڈی سی قصور خود نگرانی کررہے ہیں،
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ریسکیو بوٹس 93بیڑے 3 مسلسل سیلابی علاقوں میں متحرک ہیں،۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی