پاکستان

ستلج میں سیلاب، 29 ہزار سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا، خوراک اور میڈیسن مہیا کی گئی، کمشنر لاہور

Published

on

کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں تلوار پوسٹ پر اس وقت پانی کا بہاو 1لاکھ 22 ہزار 329 کیوسک ہے۔ کوٹھی فتح محمد ، باقر کے، عطر سنگھ والا، تتارا کامل ، تلوار پوسٹ ، گنڈا سنگھ والا سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے۔11 میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک بائٹ۔اینٹی ریبیز۔سکن ڈزیزز اور واٹر بارن ڈزیزز کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہیں۔کوٹھی فتح محمد سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 912 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ اب تک کل 29ہزار 854لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے 19ہزار 5سو مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے تیسرے مرحلے میں 26ہزار افراد کو کھانا مہیا کیا گیا۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایم سی ایل۔ایل ڈی اے۔واسا کے تمام ریسورسز قصور انتظامیہ کی صوابدید پر دے دئیے گئے ہیں،موبائل ہسپتالوں  میں 11سو لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا،چونیاں و تلوار پوسٹ پر  انتظامی مشینری کا فل بیس کیمپ قائم ہے۔ریلیف آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق تمام محکمے دن رات متاثرین کی مدد و بحالی  میں مصروف ہیں۔چوبیس گھنٹے ڈیوٹی روسٹر کیمطابق ٹیمیں موجود ہیں، دفعہ 144کے تحت خالی کرائے گئے  15 دیہاتوں کی حفآظت کیلیے 8 پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں، سیلاب متاٹرین کیلئے کیمپس میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ ڈی سی قصور خود نگرانی کررہے ہیں،

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ریسکیو بوٹس 93بیڑے 3 مسلسل سیلابی علاقوں میں متحرک ہیں،۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version