پاکستان
سمندروں کو آلودگی سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں، سربراہ پاک بحریہ کا ورلڈ میری ٹائم ڈے پر پیغام
ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کامقصدانٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے تحت سمندری آلودگی کی روک تھام اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،میں امید کرتا ہوں کہ تمام اسٹیک ہولڈرزسمندری تحفظ کے اصولوں پر متحرک اور اجتماعی طور پر عمل پیرا ہوں گے۔
ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ رواں برس اس دن کا موضوع ‘مارپول کے پچاس سال، ہمارا عزم جاری ہے’ رکھا گیاہے،سمندرکی حفاظت، سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کی یاد دہانی کے لیے میری ٹائم کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے، یہ دن جہازوں سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی کنونشن مارپول (MARPOL) کی پچاسویں سالگرہ کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری ماحول کے تحفظ کیلئے پیش پیش ہے،مارپول کی پانچ دہائیوں پر محیط تاریخ سمندری آلودگی کے خلاف ہماری کوششوں اور کرۂ ارض کی حفاظت کی علامت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ اپنے بحری جہازوں سے زہریلے دھویں کے اخراج کو کم کرنے اور بحری آلودگی سے بچاؤ کے اقدامات سنجیدگی سے کر رہی ہے، آج کے دن میں پاک بحریہ میں میری ٹائم سیفٹی کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی مینڈیٹ کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور