Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

افغان طالبان نے سویڈن کو ملک میں جاری تمام سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا

Published

on

A general view of the city of Kabul, Afghanistan

افغانستان کی طالبان حکومت نے سویڈن میں قرآن نذرآتش کرنے کے واقعہ کے بعد سویڈن کو افغانستان میں تمام سرگرمیاں روک دینے کو کہا ہے۔

افغان طالبان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی اور مسلم عقائد کی توہین کی اجازت دینے کے بعد افغانستان کی اسلامی حکومت نے سویڈن کی افغانستان میں تمام سرگریاں روکنے کا حکم دیا ہے۔

افغانستان پر 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد سے سویڈن کا کابل میں سفارتخانہ نہیں ہے، اس لیے طالبان حکومت کا یہ حکم سویڈن کی این جی اوز پر اثرانداز ہوگا جن کے ہزاروں امدادی کارکن افغانستان کے صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

طالبان حکومت نے وضاحت نہیں کی کہ اس کے حکم سے کون سی تنظیمیں اور ادارے متاثر ہوں گے، افغانستان میں خواتین امدادی کارکنوں سمیت امدادی کاموں پر کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں جس سے امدادی شعبہ پہلے ہی متاثر ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق امداد دینے والے ملک بھی افغانستان کے لیے امداد میں کمی کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین