Uncategorized
ٹارگٹ کلر فیضان بٹ لاہور پولیس کا ریکارڈ یافتہ نکلا
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے فیضان بٹ لاہور پولیس کا بھی ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ملزم کے خلاف دو مقدمات تھانہ شادباغ اور بادامی باغ میں درج ہیں۔
ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 747 /22 تھانہ شاد باغ اور 632/21 تھانہ بادامی باغ میں درج ہے۔دونوں مقدمات میں پولیس کی طرف سے ملزم کو گہنگار کر کے چلان عدالت میں بھجوایا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان بٹ شہر میں پہلے بھی ناجائز اسلحہ لیکر موٹر سائیکل پر گھومتا تھا۔
ٹارگٹ کلر کے کالعدم تنظیموں سے رابط کے بعد سی ٹی ڈی پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے،سی ٹی ڈی پولیس نے پہلے بھی فیضان بٹ کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔