Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تحریک انصاف نے الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

Published

on

تحریک انصاف نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے دو آئینی عہدیداروں میں مشاورت کے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر کردی،عدالت عظمیٰ نے الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر میں بالمشافہ مشاورت کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا ججز کی نامزدگیوں میں کوئی اختیار نہیں،سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کی تشکیل فیصلہ کو معطل کرنے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔

رہنما تحریک انصاف رہنما سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی دائر کی،درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے 4 جولائی فیصلہ میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں بتائی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی فیصلہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی 4 اپریل کی الیکشن ٹربیونل کی نامزدگیوں کو معطل نہیں کیا گیا،الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے ججز نامزدگیوں کا اختیار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا ججز کی نامزدگیوں میں کوئی اختیار نہیں،سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل معطل کرنے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین