پاکستان

تحریک انصاف نے 21 اور 22 اکتوبر کو پشاور میں تین جلسوں کے لیے درخواست دے دی

Published

on

تحریک انصاف نے پشاور جلسوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کو پھر درخواست دیدی ہے، مقامی رہنماءمحمد عاصم نے درخواست میں21اور 22اکتوبر کوشہر میں تین مقامات پر جلسوں کی اجازت دینے کی استدعا کی ہے۔

تحریک انصاف نے پشاور جلسوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ایک اور درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی پشاور کے جنرل سیکرٹری محمد عاصم کی جانب سے دی گئی درخواست میں 21اور 22اکتوبر کو شہر کے تین مقامات قصہ خوانی ، ہرگونی چمکنی اور جھگڑا میں جلسوں کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اپنا منشور اور پالیساں عوام تک پہنچانے کیلئے جلسے کرنا چاہتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے تاحال درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ،قبل ازیں پی ٹی آئی پشاور کے ارباب شیر علی کی جانب سے 14اکتوبر کو مذکورہ مقامات پر جلسوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی جو ضلعی انتظامیہ مسترد کردی تھی ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version