Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزرات عظمیٰ کے لیے اپنے نامزد امیدوار کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے، یہ منظوری پارٹی کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ  نیا وزیراعظم پی ٹی آئی کا ہوگا، عمر ایوب وزارت عظمیٰ کیلئے ہمارے امیدوارہوں گے،ہر شخص کو معلوم ہے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،انتخابی دھاندلی کیخلاف ہم پرامن احتجاج کریں گے، مجھے پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے ٹاسک دیا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسدقیصر کے بھائی عاقب اللہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین