Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تحریک انصاف کا عمران خان، شاہ محمود کو سزا کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کا اعلان

Published

on

‎پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی سزا کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ‎بانی چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نہایت بے رحمی سے انصاف کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

رؤف حسن نے کہا کہ عوام کے بے گناہ قائدین کو ظالمانہ سزائیں سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جج ہمایوں دلاور کیطرح ابولحسنات ذوالقرنین کا فیصلہ بھی قانون و انصاف کی بنیادوں پر ٹھہر نہیں پائے گا۔

عمران خان کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی بے پناہ مقبولیت سے خوفزدہ عناصر نے دستور اور بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے بعد ملک کا پورا نظامِ انصاف تباہی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔‎کینگرو کورٹس کے کمپرومائزڈ ججز ملک میں عدل و انصاف کیلئے سب سے بڑا خطرہ اور دستور و قانون سے سنگین انحراف کے عادی ریاستی عناصر کے ہاتھوں میں کٹھ پتلیاں بن کر انصاف کی قبر کھود رہے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ جمہوری مینڈیٹ کی حامل حکومت پر سازش کے ذریعے ماری جانے والی شب خون کی پوری روداد اور سائفر کے مندرجات عالمی میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے آچکے ہیں۔‎بددیانت آپریشنز کی شرمناک تاریخ رکھنے والے منصوبہ سازوں کی شرانگیزیوں اور مکروہ منصوبوں کا جواب بھرپور طریقے سے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیں گے۔‎تمام تر ظلم اور زیادتیوں کے باوجود بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات اور تعلیمات کی روشنی میں پرامن رہیں گے اور ہر ناانصافی کا بدلہ ووٹ سے لیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین