پاکستان
تحریک انصاف کا عمران خان، شاہ محمود کو سزا کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی سزا کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نہایت بے رحمی سے انصاف کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
رؤف حسن نے کہا کہ عوام کے بے گناہ قائدین کو ظالمانہ سزائیں سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جج ہمایوں دلاور کیطرح ابولحسنات ذوالقرنین کا فیصلہ بھی قانون و انصاف کی بنیادوں پر ٹھہر نہیں پائے گا۔
عمران خان کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی بے پناہ مقبولیت سے خوفزدہ عناصر نے دستور اور بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے بعد ملک کا پورا نظامِ انصاف تباہی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔کینگرو کورٹس کے کمپرومائزڈ ججز ملک میں عدل و انصاف کیلئے سب سے بڑا خطرہ اور دستور و قانون سے سنگین انحراف کے عادی ریاستی عناصر کے ہاتھوں میں کٹھ پتلیاں بن کر انصاف کی قبر کھود رہے ہیں۔
رؤف حسن نے کہا کہ جمہوری مینڈیٹ کی حامل حکومت پر سازش کے ذریعے ماری جانے والی شب خون کی پوری روداد اور سائفر کے مندرجات عالمی میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے آچکے ہیں۔بددیانت آپریشنز کی شرمناک تاریخ رکھنے والے منصوبہ سازوں کی شرانگیزیوں اور مکروہ منصوبوں کا جواب بھرپور طریقے سے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیں گے۔تمام تر ظلم اور زیادتیوں کے باوجود بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات اور تعلیمات کی روشنی میں پرامن رہیں گے اور ہر ناانصافی کا بدلہ ووٹ سے لیں گے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی