Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تحریک لبیک ریاست مخلاف سرگرمیوں میں ملوث نہیں، صرف 15 لاکھ غیرملکی فنڈنگ معمولی بات ہے، الیکشن کمیشن

Published

on

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلہ پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرادی۔الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کو ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات پر کلین چٹ دیدی۔

تحریک لبیک کو فارن فنڈنگ الزامات پر بھی کلین چٹ مل گئی۔رپورٹ میں کہاگیا کہ تحریک لبیک کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ مانگی۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں،ٹی ایل پی کے فنڈنگ ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا،سکروٹنی کمیٹی رپورٹ مطابق تحریک لبیک کو پندرہ لاکھ ممنوعہ ذرائع سے موصول ہوئے،تحریک لبیک پارٹی کیلئے 15 لاکھ کی رقم آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کو وصول چھوٹی رقم کو غیر ملکی فنڈنگ قرار نہیں دیا جا سکتا، ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ٹی ایل پی ریاست مخالف جماعت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انکوائری کے بعد تحریک لبیک کیخلاف نوٹس واپس لے لیا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلہ پر عمل در آمد کردیا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا مکمل ادارک ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین