Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قوم پرستی کے نام پر دہشتگردی کا بازار گرم ہے، دہشتگردوں کو دہشتگرد پکارا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Published

on

Baloch youth are being taken away from the state under a deliberate agenda, Chief Minister Balochistan

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یا کوئی مذہب نہیں،دہشت گردوں کو صرف دہشت گرد ہی پکارا جائے۔

سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی واقعے پر تحقیقات کریں گے،جو بھی ذمہ دار ہوگا کارروائی کریں گے،دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہائیں گے تو بدلہ ضرور لیں گے،ملک کا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہونا چاہیے،دہشت گردوں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں،ہم اپنا پورا سکیورٹی پلان ری وزٹ کریں گے،قتل و غارت جاری رہے یہ نہیں ہوسکتا، ریاست کی رٹ بحال کرینگے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ جس نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا ان کا تعاقب کریں گے،ملک کے چھپے چھپے کی حفاظت کریں گے،جوائنٹ پیٹرولنگ بناکر سکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دیں،قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین