Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی اور محافظ شہید

Published

on

لکی مروت میں منجیوالہ کے قریب پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں ڈی ایس پی گل محمد اور محافظ نسیم گل  شہید ہوگیا۔فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد گشت پر تھے کہ انڈس ہائی وے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

صوبے کے جنوبی اضلاع ٹانک، بنوں، لکھی مروت اور شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس پر پانچ مختلف حملے ہوئے ہیں، جن میں دو پولیس افسران، ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین