دلچسپ و عجیب
ٹیکساس میں طیارے کے انجن نے ایئرپورٹ ملازم کو اپنی جانب کھینچ لیا، ملازم انجن میں پھنس کر ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ایئر پورٹ ملازم طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔ ڈیلٹا ایئرلائن کا ایک طیاری ایک انجن چلا کر ٹیکسی کر رہا تھا جب اس انجن نے ایئرپورٹ ملازم کو کھینچ لیا۔
ایئرپورٹ ملازم کی کمپنی نے کہا ہے کہ یہ حادثہ سیفٹی پروسیجرز سے متعلق نہیں،تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ حادثہ کس طرح پیش آیا۔
ایک سرکاری ادارے نے اس حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ وہ ڈیلٹا ایئر کے ساتھ رابطے میں ہیں اور معلومات اکٹھی کرنے کا عمل جاری ہے۔
طیارہ اے 319 ایئربس سان انتونیو ایئرپورٹ پر لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہنچا تھا۔ملازم ایک ایوی ایشن کمپنی کا تھا جس کی خدمات ڈیلٹا ایئر نے گراؤنڈ کریو لیے حاصل کر رکھی ہیں۔
ڈیلٹا ایئرلائن نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں۔
پچھلے بدھ کے روز ایک ایئرلائن کو گراؤنڈ کریو کی موت ادی طرح کے حادثے پر 15 ہزار 625 ڈالرز جرمانہ کیا گیا، یہ موت چھ ماہ پہلے ہوئی تھی۔ سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن نے کہا تھا کہ باقاعدہ تربیت اور سیفٹی طریقہ کار پر عمل ہوتا تو یہ موت نہ ہوتی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور