Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

5 واں ادب فیسٹیول 25 اور 26 نومبر کو ہوگا

Published

on

پانچواں ادب فیسٹیول 25اور26نومبرکو منعقد کیاجائےگا،دوروزہ ادبی میں میلے میں 40سیشنز میں 100مقررین شریک ہونگے،محمد علی جناح اوربے نظیربھٹو پرخصوصی سیشنز کا انعقاد اوراسکندرمرزا پرلکھی گئی کتاب کی رونمائی کی جائیگی۔

ادب فیسٹیول کی بانی اورپبلشرامینہ سید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ادب فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں مکمل ہیں،انھوں اس موقع پرتاریخ اورمقررین کے ناموں کا اعلان کیا.

امینہ سید کا کہناتھا کہ 2روزہ فیسٹیول میں 40سیشنزہونگے،جس میں 100مقررین شریک ہونگے،ادب فیسٹیول ہیبٹ سٹی میں منعقد کیا جارہا ہے،دوروزہ ادبی میلے میں محمد علی جناح پرخصوصی سیشن منعقد کیا جائےگاجبکہ فیس ٹوفیس ود بے نظیرسیشن میں شیری رحمن اوررضا ربانی شریک ہونگے،طالبان پرلکھی گئی کتاب کی رونمائی بھی کی جائیگی۔

،امینہ سید کا کہناتھا کہ یہ فیسٹیول فکری اور فنی اعتبارسےحاضرین کی دلچسپی کا باعث ہوگا،ان کا کہناتھا کہ ادب فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد بحث و مباحثے اور مکالمے کو فروغ دینے کے ساتھ ثقافت اور ادب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،ادب فیسٹیول نے گزشتہ برسوں میں انتہائی شاندار کامیابی حاصل کی ہے،اپنے قیام کے بعد سے آج تک اس نے ادب اور فنون کو فروغ دینےپاکستانی ثقافت کا بھرپور جشن منانے دنیا کے چند بہترین ذہنوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے فکر انگیز گفتگو سے لے کر برقی کارکردگی تک ادب فیسٹیول نے تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کو جلا بخشی ہے،امید ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی ادب فیسٹیول ایک ناقابل فراموش تقریب ثابت ہوگی جس میں ڈاکٹر عشرت حسین‘ کشور ناہید‘آزاد اقبال‘ افتخار عارف‘ تنویر انجم‘ اسٹیفن لیون‘ شہناز وزیر علی‘ واصف رضوی‘ معید یوسف ‘ زہرہ نگاہ‘ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم‘ فاطمہ حسن‘نورالہدیٰ شاہ‘ طارق سکندر قیصر‘ طالب کریم‘عمر شاہد حامد‘زاہد حسین‘ ناصرہ زبیری‘ ڈاکٹر انجم حلائی‘حسن خان‘ سلمیٰ عالم‘ڈاکٹر ہما بقائی‘ انعام ندیم سمیت دیگر بہت سی نامور شخصیات شامل ہوں گی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین