احسن اقبال نے کہا کہ 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 12 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ باہمی تجارت کو بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، انسداد دہشت گردی، تعلیم، آئی ٹی اور دفاع کے شعبوں دو طرفہ ڈائیلاگ میکنزم بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2022 کے سیلاب کے دوران فراہم کردہ مددپر امریکا کے شکر گزار ہیں۔ 1960 کی دہائی میں زراعت کے شعبے میں سبز انقلاب نے پاکستان میں اہم ترقی کو یقینی بنایا۔ غذائی تحفظ اورماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں سبز انقلاب 2.0 کی ضرورت ہے۔
پاکستان
پاک امریکا 76 سالہ دوستی مشکل وقت میں بھی برقرار رہی، احسن اقبال
آئندہ 10 سال میں اعلیٰ امریکی یونیورسٹیوں میں 10 ہزار پاکستانی طلبا پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کریں گے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی 76 سالہ دوستی مشکل وقت میں بھی برقرار رہی، سرد جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران دونوں ممالک کے باہمی اتحاد نے تاریخی مثال قائم کی، مختلف پیشوں سے وابستہ 10 لاکھ پاکستانی امریکا میں آباد ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے امریکی یوم آزادی کے سلسلہ میں امریکی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ منگلا اور تربیلا ڈیم جیسے میگا پراجیکٹس کی تعمیر امریکا کی مدد سے ممکن ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پیشوں سے وابستہ 10 لاکھ پاکستانی امریکا میں آباد ہیں۔ دنیا بھر سے فل برائٹ اسکالرشپ کے تحت تعلیم حاصل کرنے والوں میں سب سےزیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ مجھے پنسلوانیا کے مشہور وارٹن سکول میں 1984 سے 1986 تک پڑھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کس طرح امریکی یونیورسٹیاں ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ 2013 میں امریکا پاکستان نالج کوریڈور شروع کیا۔ آئندہ دس سالوں میں اعلیٰ امریکی یونیورسٹیوں میں 10 ہزار پاکستانی طلبا پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال