پاکستان
احتساب عدالت کے جج نے اڈیالپہ جیل کے کمرہ عدالت میں کھڑی کی گئی اضافی دیواریں ہٹوادیں
سینٹرل جیل اڈیالہ میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پرسماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج نے جیل انتظامیہ کو گزشتہ سماعت پر عدالت میں کھڑی کی گئی دیواروں کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستوں کو بھی منظور کر لیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ آئندہ دو روز میں ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیر نگرانی کروانے کا حکم دیا۔
دوران سماعت جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو عدالت میں نصب اضافی دیواروں کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔
سماعت میں ایک گھنٹہ کے وقفہ کے دروان عدالت میں نصب کچھ لکڑی کی دیواروں کو جیل انتظامیہ نے ہٹا دیا۔ دوسری جانب وکلاء صفائی نے دوران سماعت میڈیا کو مشکلات سے متعلق درخواست دائر کی جس پر جج ناصر جاوید رانا نے میڈیا نمائندگان کو روسٹرم پر بلایا۔
عدالتی حکم پر عمران خان بھی روسٹرم پر آگئے۔ جج نے میڈیا نمائندگان سے سماعت میں درپیش مشکلات سے متعلق استفسار کیا؟
صحافیوں نے جواب دیا کہ عدالتی کاروائی کو سننے میں مشکلات ہیں۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
lista escape room
جون 29, 2024 at 12:29 صبح
Hi there, just became alert to your blog through Google, and found that it is really informative.
I am going to watch out for brussels. I’ll be grateful if you continue this in future.
Many people will be benefited from your writing. Cheers!
Lista escape room