Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

احتساب عدالت کے جج نے اڈیالپہ جیل کے کمرہ عدالت میں کھڑی کی گئی اضافی دیواریں ہٹوادیں

Published

on

سینٹرل جیل اڈیالہ میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پرسماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج نے جیل انتظامیہ کو گزشتہ سماعت پر عدالت میں کھڑی کی گئی دیواروں کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستوں کو بھی منظور کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ آئندہ دو روز میں ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیر نگرانی کروانے کا حکم دیا۔

دوران سماعت جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو عدالت میں نصب اضافی دیواروں کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔

سماعت میں ایک گھنٹہ کے وقفہ کے دروان عدالت میں نصب کچھ لکڑی کی  دیواروں کو جیل انتظامیہ نے ہٹا دیا۔ دوسری جانب وکلاء صفائی نے دوران سماعت میڈیا کو مشکلات سے متعلق درخواست دائر کی جس پر جج ناصر جاوید رانا نے میڈیا نمائندگان کو روسٹرم پر بلایا۔

عدالتی حکم پر عمران خان بھی روسٹرم پر آگئے۔ جج نے میڈیا نمائندگان سے سماعت میں درپیش مشکلات سے متعلق استفسار کیا؟

صحافیوں نے جواب دیا کہ عدالتی کاروائی کو سننے میں مشکلات ہیں۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. lista escape room

    جون 29, 2024 at 12:29 صبح

    Hi there, just became alert to your blog through Google, and found that it is really informative.
    I am going to watch out for brussels. I’ll be grateful if you continue this in future.

    Many people will be benefited from your writing. Cheers!
    Lista escape room

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان18 منٹ ago

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایئرہوسٹس سے 1 لاکھ 40 ہزار ریال اور 37 ہزار ڈالر پکڑے گئے

تازہ ترین29 منٹ ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے کمی متوقع

تازہ ترین32 منٹ ago

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کی شامت، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

تازہ ترین37 منٹ ago

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

پاکستان45 منٹ ago

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

تازہ ترین51 منٹ ago

میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز

تازہ ترین16 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین17 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مقبول ترین