Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

احتساب عدالت نے احد چیمہ کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Published

on

احتساب عدالت نے نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثوں بنانے کے الزام میں ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 دسمبر تک محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر سماعت  کی۔

نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے.احد چیمہ اور نیب کے وکیل نے باری باری بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

گزشتہ سماعت پر نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ احد چیمہ کی بریت ہر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

احد چیمہ نے اپنے خلاف ریفرنس میں بریت کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں احتساب عدالت سے بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے.

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین