پاکستان
احتساب عدالت نے فواد چوہدری کے مزید ریمانڈ کے لیے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
فواد چوہدری کو احتساب عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹر کی جانب سے ان کے مزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ہفتہ کو فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر عرفان بھولا، سہیل عارف اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔
فوادچوہدری کے وکیل فیصل فرید چوہدری اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ چودہ روزہ ریمانڈ کی استدعا تھی لیکن دس دن کا دیا گیا، مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی گئی، کچھ انہوں نے بھی اقرار کیا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق 8 کنال اراضی فواد چوہدری کے نام منتقل ہوئی، ریکارڈ کے مطابق ادائیگی ٹھیکیدار نے کی، یہ اپنی ادائیگی کے ثبوت دینا چاہتے ہیں جو ابھی نہیں دیے، اس لیے مزید تفتیش کرنی ہے۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ متعلقہ ٹھیکیدار اور ایکسیئن کو دو جنوری کو بلایا ہے، مختلف ریکوری بھی کرنا ہے، مزید دس دن کا ریمانڈ دیا جائے۔مشکوک ٹرانزکشنز سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرنا ہیں۔
جج نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ ان کا رویہ کیسا رہا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ دس دن کا ریمانڈ دیا، اچھا رویہ رہا، پڑھے لکھے لوگ ہیں، جب آپ کے سامنے آتے ہیں پہلے آپ اپنا دائرہ اختیار دیکھتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وارنٹ میں چار الزامات ہیں، پہلا الزام یہ کہ بطور وفاقی وزیر منصوبہ میں مداخلت کی، یہ پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کا ہے ہائی وے کا تو ہے ہی نہیں، پہلا الزام ہی ثابت کردیں، میں یہاں بھی دلائل دے رہا ہوں کہ مداخلت نہیں کرسکتا۔بطور سیاست دان میرا کام عوام اور علاقہ کی ڈیمانڈ حکومت تک پہنچاؤں، اگر یہی نہ کر سکوں تو میرا کیا فائدہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب والے پڑھے لکھے لوگ ہیں، ان کی اپنی فائل میں نہیں دیکھا کہ دائرہ اختیار کیا ہے، یہ کل آٹھ منصوبے تھے، صوبائی حکومت نے بھی منظوری دی، نیب صوبائی حکومت کی انکوائری نہیں کرسکتا، نیب کے پاس اختیار ہی نہیں انکوائری کا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرا الزام ہے مداخلت کا، میں صوبائی حکومت میں مداخلت کیسے کرسکتا، میں کوئی بادشاہ ہوں کہ ایسا کروں گا، پراسیکیوشن کو شاید موقع نہیں ملا یہ دیکھنے کا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرا الزام ٹھیکیدار سے متعلق ہے، اس کا تو ٹھیکہ ہی نہیں ہوا، یہ تو بغیر ٹھیکہ گورنمنٹ سے گورنمنٹ ایف ڈبلیو او کو چلا گیا تھا، اس کا ٹینڈر ہی جاری نہیں کیاگیا، کسی نے کہا کہ اس نے ٹھیکہ لینا تھا اور ہمارے خاندان والوں نے اس سے پیسہ لے لیا، مجھ پر بھی اٹھارہ لاکھ کا الزام لگایا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے پہلا نوٹس اڈیالہ جیل میں ملا، میں نے کہا کہ مجھ پر الزام بتایا جائے اور وکلاء سے ملاقات کرائی جائے، پراسیکیوٹر اپنی حدود دیکھ لیں، مجھے ریمانڈ دیا جائے یا جوڈیشل کیا جائے یا پھر دائرہ اختیار پر فیصلہ دیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ترمیم کے بعد ہمیں اختیار ملا ہے، آفس ہولڈر کے خلاف الزامات کی انکوائری کرسکتے ہیں، ریمانڈ کا مقصد کیس کا بنانا ہی نہیں، حقائق دیکھنا ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ پچاس لاکھ لیے گئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ٹھیکیدار کون ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ محمد علی ٹھیکیدار ہے، ابھی ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمار الزام ہی یہی ہے کہ ٹھیکہ کی بنیاد پر پیسے لیے گئے، استدعا ہے کہ ریمانڈ دیا جائے۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ میرے پاس ہائیکورٹ کا آرڈر ہے، 17 جنوری تک باہر ہوں، پی سی ون کی تاریخ نہیں، زمین کا موقع نہیں کہ کہاں ہے، تفصیلات نہیں دینی تو لکھ دیں کہ فراڈ کیس ہے۔ پرسوں بندہ بلایا ہوا ہے اور ریمانڈ دس دن کا مانگ رہے ہیں، ٹرانزیکشن ریکارڈ انہوں نے خود لیا ہمیں نہیں معلوم کیا ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا کہنا ہے یہ ادائیگی اپنے پیسوں سے کی، ان کو سہولت دی، ریکارڈ دے دیں۔
وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی