Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والا احتساب جج کا تبدیل

Published

on

New case of Tosha Khana, judicial remand of Imran Khan and Bushra Bibi extended till September 16

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیس کی سماعت کرنے والا جج پھر تبدیل کردیا گیا،ناصر جاوید رانا احتساب عدالت نمبر ایک کے جج تعینات کردیا گیا۔ وزارت قانون نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ناصر جاوید رانا کو 3سال کے لیے جج تعینات کیا گیا۔

احتساب عدالت نمبر ایک اسلام اباد میں نو تعینات جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔جج ناصر جاوید رانا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کرینگے۔
ناصر جاوید رانا کی بطور جج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن گزشتہ روز وزارت قانون نے جاری کیا تھا،ناصر جاوید رانا دوسری مرتبہ احتساب عدالت اسلام آباد میں جج تعینات کیئے گئے ہیں۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔وکلاء صفائی کی جانب سے آج نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح کی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت پیش کیا جائیگا۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور 35 گواہوں پر جرح کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین