Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا ملزم گرفتار

Published

on

لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عثمان خراسانی اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزم سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، تین پستول اور گذشتہ رات پہنے کپڑے اور دستانے بھی برامد کر لیے گئے۔

ملزم کو ڈیفینس کے علاقے سے گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم کے دوسرے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم نے آج ہی ٹبی سٹی اہلکار غلام رسول کو شہید کیا تھا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی ٹیموں نے ٹارگٹ کلر کوگرفتار کیا،ٹبی سٹی میں ہولیس اہلکار کو شہید کرنے کے بعد ملزم ٹارگٹ کلر مختلف جگیوں پر موٹرسائیکل پر گھومتا رہا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی ٹیموں نے لوکیٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ڈیفنس الفلاح ٹاؤن گرفتار کیا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. acheteriptvabonnement

    مئی 2, 2024 at 4:02 شام

    What i do not realize is in fact how you are no longer actually much more wellfavored than you might be right now Youre very intelligent You recognize thus considerably in relation to this topic made me in my view believe it from numerous numerous angles Its like men and women are not fascinated until it is one thing to do with Lady gaga Your own stuffs excellent All the time handle it up

  2. acheteriptvabonnement

    مئی 2, 2024 at 9:56 شام

    of course like your website but you have to check the spelling on several of your posts A number of them are rife with spelling issues and I in finding it very troublesome to inform the reality on the other hand I will certainly come back again

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین